Munir Ahmed Slaich

1968 -
country of citizenship:  Pakistan
languages spoken, written or signed:  UrduPunjabi

ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ (پیدائش:3 جنوری، 1968ء) اردو اور پنجابی زبان کے نامور محقق، فیض شناس، تدوین کار، وفیات نگار اور مترجم ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے سائیکائٹرسٹ ہیں لیکن اردو ادب میں وفیات نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وفیات ناموران پاکستان، گجرات پیڈیا، خفتگان خاک گجرات، وفیات نعت گویان پاکستان، اقبال اور گجرات، تنہائیاں بولتی ہیں ،وفیات مشاہیر لاہور، وفیات مشاہیر کراچی، وفیات مشاہیر خیبر پختونخوا اور فیض پر شائع ہونے والی تحقیقی کتاب نوادراتِ فیض ان کے قلمی شاہکار ہیں۔ وہ اب تک بیس ہزار نامور پاکستانیوں کی وفیات لکھنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں سائیکائٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور انسٹی ٹیوٹ آف سائیکائٹری راولپنڈی کے سربراہ تعینات رہ چکے ہیں۔ آج کل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سائیکائٹری میں بطور پروفیسر اور چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ Source: Wikipedia (ur)

Human - wd:Q63170795

Welcome to Inventaire

the library of your friends and communities
learn more
you are offline