Work

سلسلۃ الملوک

wd:Q80632252

سلسلۃ الملوک سر سید احمد خان کی شاہانِ دہلی کی فہرست پر مشتمل کتاب ہے جو 1852ء میں شرف المطابع دہلی سے شائع ہوا۔ یہ کتاب بڑی تقطیع پر انہتر (69) صفحات پر مشتمل، نہایت خوشخط اور جدولوں کی شکل میں ہے۔ یہ اصلاً دلی کے ان راجاؤں اور بادشاہوں کی فہرست ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ ہزار سال تک دہلی پر حکومت کی۔ اس فہرست میں راجا یدھشٹر سے ملکہ وکٹوریہ تک حکمرانوں کی فہرست شامل ہے۔ یہ اگرچہ ایک مختصر رسالہ ہے تاہم اس سے پانچ ہزار سال کے دلی کے حکمرانوں کی مجموعی فہرست ایک نظر میں سامنے آ جاتی ہے اور ان حکمرانوں کے نام مع ولدیت سنہ جلوس، دار السلطنت اور ان کے عہدِ حکرانی وغیرہ کا نقشہ یکجا دیکھا جا سکتا ہے۔ سلسلۃ الملوک کو بعد میں آثارالصنادید کے دوسرے ایڈیشن میں قدرے اصلاح و اضافہ کے ساتھ شامل کر دیا گیا۔ اب یہ مقالات سر سید حصہ ششم میں شامل ہے۔ اس کتاب کا ایک نسخہ لاہور کی پنجاب پبلک لائبریری میں موجود ہے۔
Read more or edit on Wikipedia

original title: سلسلۃ الملوک
language: Urdu
date of publication: 1852
main subject: history

Public

nothing here

Editions

  • no edition found
add
add an edition without an ISBN

Welcome to Inventaire

the library of your friends and communities
learn more
you are offline